یوم دفاع پاکستان!مزارقائداورمزاراقبال پرپُروقارتقریب

ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان آج ملی جوش وجذبے اور شہدائے وطن کے ساتھ محبت وعقیدت کے ساتھ منایا جا رہا ہے،،یوم دفاع کےموقع پر مزار قائد پرگارڈزکی تبدیلی کی پُروقار تقریب ہوئی جس میں پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ ایئر وائس مارشل حامد راشد رندھاوا تقریب کے مہمان خصوصی تھے انہوں نے مزار قائد پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادربھی چڑھائی ،،،،مزار قائد پر پاکستانی ترانہ بھی پڑھا گیا۔
دوسری جانب لاہور میں بھی یوم دفاع کے موقع پر مزار اقبال پر پُروقار تقریب ہوئی جس میں پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ مزاراقبال پر چیف آف آرمی اسٹاف کی جانب سے خصوصی گلدستہ رکھا گیا۔
گیریژن کمانڈر میجر جنرل محمد عامر نے مزار اقبال پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی، میجر جنرل محمد عامر نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔
ادھر میانی صاحب قبرستان میں میجر شبیر شریف کے مزار پر بھی پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے مزار پر گلدستہ رکھا گیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.