یوسف رضاگیلانی کولاہورایئرپورٹ پرروک لیا

یوسف رضا گیلانی لاہور ایئر پورٹ سے عالمی کانفرنس میں شرکت کرنے کیلئے جنوبی کوریا جا رہے تھے۔ سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق نیب کیسز کی وجہ سے یوسف رضا گیلانی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہے جس کی وجہ سے انہیں روکا گیا بیرون ملک جانے سے روکے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ دفتر خارجہ اور محکمہ داخلہ میرے بیرون ملک دوروں سے آگاہ تھے،اس کے علاوہ سیؤل میں ہونے والی ورلڈ سمٹ میں شرکت کے حوالے سے نیب جج کو بھی آگاہ کردیا تھا،انہوں نے کہا کہ میں مسلسل عدالتوں میں پیش ہوکر الزامات کا سامنا کر رہا ہوں اور پاکستان چھوڑنے کا تصور تک نہیں کرسکتا۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ مجھے روک کر بنیادی انسانی حقوق کو پامال کیا گیا۔پی ٹی آئی حکومت بنیادی انسانی حقوق کی دھجیاں اڑانے اور انتقام کا راستہ اپنانے کے بجائے عقل کے ناخن لے کیونکہ یہ خود عمران خان کے لیے اچھا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار کا گلا گھونٹ کر نیا پاکستان تعمیر نہیں کیا جاسکتا،ملک کا سابق وزیراعظم اگر جبر کا شکار ہے تو عام آدمی کو کیا تحفظ ملے گا ؟

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.