یواین سیکریٹری جنرل پاکستان کا4 روزہ تاریخی دورہ مکمل

0

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سےواپس روانہ ہوئے، اقوام متحدہ میں پاکستان کےمستقل مندوب منیر اکرم نے مہمان کو رخصت کیا اور الوداعی ملاقات کے موقع انہیں دورہ پاکستان کا یادگاری تصویری البم پیش کیا گیا۔
پاکستان سے روانگی کے وقت اپنے ٹوئٹر پیغام میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ اپنا دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس جارہاہوں، لاہور کی ثقافت اور تاریخ سے بہت لطف اندوز ہوا، اپنے شاندار دورے پر پاکستانی عوام کا مشکور ہوں۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے4 روزہ دورے کے دوران اسلام آباد اور لاہور میں متعدد تقاریب میں شرکت کی،انہوں نے جہاں افغان مہاجرین سے متعلق عالمی کانفرنس سے خطاب اور اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں، وہیں لاہور کے شاہی قلعے کی سیر کے علاوہ کرتار پور کوریڈور کا بھی دورہ کیا۔
سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے پاکستانی نوجوانوں کوپیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی 60 فیصد آبادی 30سال سےکم عمرہے، خود کو مصروف رکھیں، سوچ بڑی رکھیں اور بہتر دنیا کی تعمیر کے لیے کوششیں کرتے رہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: