ینگ بنگال ٹائیگرزکے ہاتھوں نام نہاد بھارتی سورماؤں کا شکار

0

جنوبی افریقہ کے شہر پوچ فیسٹروم میں کھیلے گئے انڈر-19 ورلڈ کپ کے فائنل کا ٹاس بنگلہ دیش کے کپتان اکبر علی نے جیتا اور بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو ان کے باؤلرز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مضبوط بیٹنگ کی حامل بھارت کی پوری ٹیم 177 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
سکسینا ایک، تیلک ورما 38، کپتان پریام گیرج 7، جیسوال88، جوریل 22 رنز بنا کرپویلین لوٹ گئے ۔ بنگلہ دیش کے 18 سالہ فاسٹ باؤلر ایوشک نے سب سے زیادہ 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شریف الاسلام اور تنظیم حسن شکیب نے 2،2 اور رکیب الحسن نے ایک وکٹ حاصل کرلی۔
عالمی چمپیئن بننے کے لیے جب بنگلہ دیش نے ہدف کا تعاقب کیا تو اوپنرز نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 50 رنز کی شراکت قائم کی ،محمود الحسن 62 ،پرویز حسین ایمون 47 رنز بنا پائے جبکہ کپتان اکبر علی نے شان دار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو چمپیئن بنانے میں بنیادی کردار ادا کیا۔
بنگلہ دیش نے 41 اوورز میں 7 وکٹوں پر 163 رنز بنائے تھے اور جیت کے لیے صرف 15 رنز درکار تھے تو بارش کے باعث کھیل روک دیا گیا۔ بارش تھمنےپر بنگلہ دیش کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت جیت کے لیے 30 گیندوں پر7 رنز کا ٹارگٹ دیا گیا جو انہوں نے سات گیندوں پر حاصل کرلیا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: