یمن خانہ جنگی میں سنسنی خیزانکشاف

امریکی میڈیا نے ایسا سنسنی خیز انکشاف کیا ہے کہ جسے سن کرکسی بھی ذی شعور کیلئے یمن خانہ جنگی کے پیچھے کارفرما ہاتھوں کی پہچان کرنا مشکل نہ ہوگا ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق سعودی اتحادی جنگجوؤں سے چھینا گیا امریکی اسلحہ حوثی باغی استعمال کررہے ہیں جبکہ حساس ترین بکتر بند گاڑیاں القاعدہ اور اس سے منسلک جنگجوؤں کے زیر استعمال ہیں حوثی باغی اور حکومتی اتحادی جنگجو دونوں کے پاس امریکی اسلحہ موجود ہے جبکہ سعودی اتحادی افواج سے چھن جانے والا اسلحہ باغی استعمال کرتے ہیں جبکہ یمن کے بازاروں میں امریکی رائفلز اور ہینڈ گرنیڈ بھی کھلےعام فروخت ہورہےہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق یمن میں جنگجوؤں کو لڑائی کے بدلے امریکی ہتھیار دیئے جاتے ہیں اور عراق میں چھوڑا گیا اسلحہ اب القاعدہ کے جنگجوؤں کے پاس ہے۔القاعدہ کے جنگجو امریکی بکتر بند گاڑیاں اور اسلحہ استعمال کرتے ہیں، یمن کے بازاروں میں امریکی رائفلز اور ہینڈ گرینیڈ کھلے عام بکتے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.