ہیڈکوچ مکی آرتھر بابراعظم سے خوش یا نالاں؟

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھرپاکستانی بلے باز”بابراعظم” سے جہاں خوش ہیں،،،وہیں انہوں نے خفگی کا اظہار بھی کردیا،،،انہوں نے پاکستانی بلےبازکی شاندارکارکردگی سے متاثر ہوتے ہوئے کہا کہ مجھے ہمیشہ بابراعظم کی صلاحیتوں پر اعتماد رہا ہے۔دو سال پہلے جب میں نے بابراعظم کو نیٹ میں پریکٹس کرتے دیکھا تو کہا تھا کہ نوجوان بلے باز ویرات کوہلی کی طرح بہت آگے جائے گا لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ ابھی تک بابراعظم کی بہترین پرفارمنس نہیں دیکھی
مکی آرتھر نے کہا کہ بابراعظم نوجوان کھلاڑی سے تجربہ کار بلے باز میں تبدیل ہو چکے ہیں اور وہ بہت مضبوط اور فٹ ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا مجھے پورا یقین ہے کہ بابراعظم بہت جلد انٹرنیشنل کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں دنیا کے 5 بہترین بلے بازوں میں شامل ہو جائیں گے۔
بابراعظم نے گزشتہ روز جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 58 گیندوں پر 90 رنز کی شاندار اننگز کھیلی لیکن اس کے باوجود پاکستان 189 رنز کا ہدف حاصل نہیں کر سکا اور گرین شرٹس کو 7 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.