ہٹلر مودی کے سر سے جنگی جنون کا بھوت نہ اُتر سکا

0

بھارتی فضائیہ گزشتہ برس 27 فروری کو پاکستان ایئرفورس کے ہاتھوں سخت ہزیمت کو اب تک فراموش نہیں کرسکی ۔ یہی وجہ ہے کہ اس نے بی وی آر میزائل” آسترا "کے حصول کی کوششیں شروع کردی ہیں اور یہی نہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اسرائیلی سے آئی ڈربی میزائل خریدنے پر بھی بات چیت کی جارہی ہے
بھارتی فضائیہ کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ ہم نے آسترا میزائل کے پہلے بیچ کے حصول کا عمل شروع کردیا ہے۔ دیسی ساختہ ہونے کی وجہ سے اسے مختلف مرحلوں میں حاصل کیا جائے گا۔ ٹھوس ایندھن سے چلنے والا یہ سنگل سٹیج میزائل اپنے ہم عصر بی وی آر میزائلوں سے موثر ہے
بھارت کی ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن میں تیار کیا جانے والا آسترا میزائل سطح زمین سے 20 سے 80 کلومیٹر کی بلندی پر ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہےجبکہ آواز کی رفتار سے زیادہ تیزی والے اس میزائل کا مجموعی وزن 160 کلوگرام ہے اور یہ 15 کلوگرام وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: