ہنگو میں نامعلوم افراد کی مسافر کوچ پر فائرنگ

ہنگو کے علاقے زرگیری میں نامعلوم حملہ آوروں نے مسافر کوچ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی اہلکار اور امدادی رضاکار جائے وقوعہ پر پہنچے۔ انہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید 3 افراد دم توڑ گئے۔ مرنے والوں میں ایک سال کا بچہ اور خاتون بھی شامل ہیں۔ دیگر زخمیوں کی حالت بھی تشویش ناک بتائی جارہی ہے جس کی وجہ سے اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کرکارروائی کاآغاز کردیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.