ہندوستان “ہندتوستان” میں تبدیل ہو چکا ہے

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سوشل ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ہندوستان “ہندتوستان” میں تبدیل ہو چکا ہے۔صدرٹرمپ کی موجودگی میں مسلمانوں پر بہیمانہ تشدداور قتل عام مودی کی فسطائی و مجرمانہ سوچ کو دنیا پرعیاں کررہا ہے۔ جبکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کا دنیا بھرمیں پرامن اور رواداری پرمبنی معاشرے کا تاثرابھر رہا ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مودی کا انتہا پسند متعصبانہ نظریہ عمران خان کی امن کی سوچ سے شکست کھا چکا ہے۔صدر ٹرمپ کابیان پاکستان کو دہشت گردی سےجوڑنےکی مذموم بھارتی کوشش پر کاری ضرب ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مودی اسلحے کے انبار اور بارود کے ڈھیر خرید کر بھی عمران خان کی کامیاب سفارتکاری کے سامنے بے بس دکھائی دے رہا ہے۔
معاون خصوصی نے مقبوضہ وادی کی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں پرظلم نے عالمی ضمیر جھنجھوڑ دیا ہے۔بھارت میں ٹرمپ کا بیان اس بات کا ثبوت ہے کہ کشمیر ایک مسلمہ عالمی تنازعہ ہے۔ امریکی صدر کا خون ناحق پر پوری دنیا کا آواز بلند کرنا خوش آئندہے۔انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کو انکی امنگوں کے مطابق جمہوری و قانونی حق دلوایا جائے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: