"ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے”

0

حریت رہنما سیّد علی گیلانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کشمیریوں کا پاکستان کے ساتھ تعلق کلمہ طیبہ پر مبنی ہے۔۔سیّد علی گیلانی نے مزید لکھا کہ بھارتی کی طرف سے اُٹھائے گئے مکروہ اقدامات پاکستان اور مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کے مابین موجود مضبوط بندھنوں کو متزلزل نہیں کر سکتے۔ آخری دم تک آزادی کے حصول کے لئے جدو جہد جاری رکھوں گا۔
اس سے قبل بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کا کہنا تھا کہ آزادیِ کشمیرکی کو ششیں میرے خون میں رچی بسی ہیں، دنیا میں کوئی طاقت مجھے آزادی کے ہزاروں شہیدوں کے مقصد کی حفاظت سے نہیں روک سکتی۔
حریت کانفرنس سے علیحدگی کے معاملے پر حریت لیڈر کا بھارتی میڈیااور بے ضمیر لوگوں کے جھوٹے پراپیگنڈہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ آل پارٹیز حریت کانفرنس سے میری علیحدگی کا ہرگز مطلب حقِ خود ارادیت سے دستبرداری نہیں۔ بھارتی استعمار سے تاحیات برسرِ پیکار رہوں گا۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: