ہم امریکی سرگرمیوں کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں،ایرانی صدر

0

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق صدر روحانی کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان شدید کشیدگی جاری ہے۔امریکی صدر اور امیر قطر کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کے ایک دن بعد ایران کے صدر کا قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے رابطہ ہوا جس میں انہوں نے امیر قطر کو خطے میں کوئی تنازع شروع نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی
حسن روحانی نے گفتگو میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران امریکی سرگرمیوں اور نقل و حرکت کی سختی سے نگرانی کر رہا ہے لیکن ہم خطے میں کسی بھی تنازع اور تناؤ کے آغاز کا سبب نہیں بنیں گے۔
رواں ماہ کے اوائل میں امریکی فوج نے کہا تھا کہ خلیج میں 11 انقلابی گارڈ نیول ویسلز،امریکی نیوی اور کوسٹ گارڈ کی کشتیوں کے قریب آ گئی تھیں اور امریکا نے اس اقدام کو خطرناک قرار دیا تھا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو امریکی نیوی کو حکم دیا تھا کہ سمندروں میں اگر ایرانی کشتی امریکی کشتیوں یا جہازوں کو ہراساں کرتی ہے تو اس پر حملہ کردیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: