ہزار گنجی خود کش دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا

کوئٹہ کے علاقے ہزارگنجی خودکش حملےکا ایک اور زخمی دوران علاج دم توڑ گیا، زخمی سول ہسپتال میں زیر علاج تھا اس سے قبل گزشتہ جمعہ کے روز کوئٹہ کی سبزی منڈی میں خود کش حملے میں سیکورٹی پر مامور ایف سی اہلکار اور ایک بچےسمیت 20افراد شہید جبکہ چار ایف سی اہلکاروں سمیت 50افراد زخمی ہو گئےتھے۔جاں بحق ہونے والوں میں ہزارہ برادری کے 8 افراد شامل تھے جس پر ہزارہ قبائل نے مغربی بائی پاس روڈ پر دھرنا دیدیا جس میں اخواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی تاہم وزیرِ مملکت داخلہ شہر یار آفریدی کی احتجاجی کیمپ آمد اور بات چیت کے بعد احتجاجی دھرنا ختم کر دیا گیا ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.