ہانگ کانگ میں انتخابات ایک سال کیلئے ملتوی

0
ہانگ کانگ کی رہنما کیری لام نے کرونا وائرس کے باعث 5 ستمبر کو ہونےوالے پارلیمانی انتخابات ایک سال کیلئے ملتوی کرنے کااعلان کر دیا،، کیری لیم کا کہنا تھا کہ الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ ایک مشکل فیصلہ تھا لیکن کرونا کے چیلنج کو دیکھتے ہوئے یہ اقدام ناگزیر تھا،انہوں نے واضح کیا کہ اس فیصلے کو چینی حکومت کی حمایت حاصل ہے ۔ادھر ہانگ کانگ کے بائیس منتخب ارکان کے ایک گروپ نے ایک بیان میں حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ شہریوں کو ووٹنگ کے حق سے محروم رکھنے کے لیے کرونا کا بہانہ استعمال کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری مزاحمت جاری رہے گی اور ہمیں امید ہے کہ دنیا اس کٹھن جدوجہد میں ہمارا ساتھ دے گی۔دوسری جانب امریکا کی جانب سے بھی ہانگ کانگ کے پارلیمانی انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ اس قدر طویل التوا کی کوئی معقول وجہ نہیں ہے۔ یہ فیصلہ سراسر چین کی خواہش کا عکاس ہے جو حزب مخالف کو کونسل میں مزید نشستیں جیتنے سے روکنا چاہتا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: