ہانگ کانگ:عوام کےحکومت سےنئےمطالبات

ہانگ کانگ میں شاتن کےعلاقےمیں10 ہزار سےزائد افراد نےملک میں شفاف انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئےمارچ کیا اورآزاد ہانگ کانگ کا مطالبہ دہرایا،،،مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ مجرموں کی حوالگی کے متنازع قانون کےخلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران عوام پر پولیس کے تشدد کے حوالے سے تفتیش کی جائے جبکہ کئی افراد نے پلے کارڈز بھی اٹھاکر پولیس جھوٹی کی نعرہ بازی کی،،،
پولیس کی موجودگی میں مظاہرین نے چیف ایگزیکٹیو کے خلاف بھی نعرہ بازی کی اورکہا کہ وہ ہانگ کانگ کو1997 میں چین کے حوالے کرنے کے موقع پر کیے گئے آزادی اور خود مختاری کے وعدے کی خلاف ورزی کررہی ہیں۔دوسری جانب پولیس نے بھی مظاہرین پرتشدد کیا اورآنسو گیس کے شیل فائر کیے۔جبکہ متاثرین میں اکثریت نوجوانوں کی ہیں
گزشتہ ماہ ہانگ کانگ میں مجرموں کی حوالگی سے متعلق متنازع بل کے خلاف لاکھوں افراد نےاحتجاج کیا تھا،،،عوام کی جانب سے غم و غصے اور شدید احتجاج کے بعد کیرم لام مجرمان کی حوالگی سے متعلق مجوزہ بل پر بحث منسوخ کرنے پر مجبور ہوگئی تھیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.