ہالی ووڈ پروڈیوسر ہاروی ریپ کیس میں مجرم قرار

0
ہالی وود معروف پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن پر جنسی ہراسانی اور ریپ کے الزامات ثابت ہو گئے،،نیویارک کی عدالت نے 2 ریپ کیسزمیں ہاروی وائنسٹن کو مجرم قرار دیتے ہوئےان کی ضمانت منسوخ کردی۔ جس کے بعد ہاروی وائنسٹن کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔
ہاروی وائنسٹن کوسزا 11 مارچ کو سنائی جائے گی۔ہالی ووڈ پروڈیوسر کو جیسیکا من کے مقدمے زیادہ سے زیادہ 4 جبکہ مریم ہیلی کے کیس میں کم از کم 5 سال اور زیادہ سے زیادہ 25 سال تک قید کی سزا سنائی جانے کاامکان ہے
ہاروی وائنسٹن پر مجموعی طور پر 80 سے زائد خواتین نے الزامات لگارکھے ہیں۔ہاروی پراداکارہ جیسیکا من پر جنسی حملے اور ریپ کا پہلا کیس 2013 میں سامنے آیا ، دوسرا الزام 2006 میں پروڈکشن اسسٹنٹ مریم ہیلی کو زبردستی جنسی استحصال کا نشانہ بنانے اور تیسرا 1990 کی دہائی میں اداکارہ اینا بیلا شیورہ کو ان کے اپارٹمنٹ میں ریپ کا نشانہ بنانا تھا۔ الزامات سامنے آنے کے بعد دنیا بھر میں ’می ٹو مہم‘ کا آغاز ہوا تھا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: