گیس کی بندش،ٹرانسپورٹرز کا بسیں نہ چلانے کا اعلان

Transporters Strike in Karachi

0

کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ گیس کی بندش کی وجہ سے بسیں غیر معینہ مدت تک بند ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے عوام کو سفر کے لیے متبادل بندوبست کرنے کا مشورہ بھی دے دیا۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنوں کو گیس کی سپلائی غیرمعینہ مدت تک بند رکھنے اور بجلی پیدا کرنے والی صنعتوں کو گیس کی فراہمی بھی معطل کر دی ہے ۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ سپلائی کم ہونے کے سبب کیپٹو پاور اور سی این جی سیکٹر کے لیے گیس کی سپلائی بند کی جا رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق 70فیصد گیس پیدا کرنے والے صوبہ سندھ کی تاریخ میں پہلی بار سی این جی غیر معینہ مدت تک بند کی گئی ہے۔ سی این جی ایسوسی ایشن نے گیس بندش پر کہا ہے کہ گیس بحال نہ ہوئی تو کراچی کی شارع فیصل بلاک کر دیں گے

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: