گیس بحران،ٹیکس معاملات پرتاجربرادری کے تحفظات

وزیر خزانہ اسد عمر نے کراچی چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا جہاں ان سے تاجر برادری نے ملاقات کی،اس موقع پر تاجر برادری نے ٹیکس معاملات اور گیس بحران سمیت مختلف معاملات پر وزیر خزانہ کے سامنے کھل کر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ معروف تاجر سراج قاسم تیلی نے ٹیکس نظام پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اب بھی ٹیکس مسائل حل نہ کیے تو ریونیو کسی صورت نہیں بڑھے گا،صرف ٹیکس دینے والے کو ہی دباتے رہے تو ٹیکس نیٹ میں مزید اضافہ ممکن نہیں

تاجر برادری نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی کارکردگی پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر ایف بی آر کو ختم کردیں تو اس سے زیادہ ٹیکس جمع ہوجائے گا۔اس موقع پر زبیر موتی والا نے کہا کہ گیس بحران سے صنعت کار کو شدید نقصان ہورہا ہے،پندرہ بیس سال سے سندھ اور بلوچستان کا گیس کوٹہ بارہ سو ایم ایم سی ایف ڈی رکھا ہوا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ سال گیس بحران پر کراچی کی صنعتیں 16 روز بند رہیں جس کے باعث کوئی پیداوار نہ ہوسکی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.