گھوٹکی، این اے 205 میں ضمنی الیکشن کی گہما گہمی

گھوٹکی کے حلقہ این اے 205 میں ضمنی انتخاب 23 جولائی کو ہوگا جس کے لئے عوام پرجوش ہیں۔ پینے کا صاف پانی، اسکول، اسپتال اور صاف ستھرا ماحول یہاں کے عوام کے دیرینہ مسائل ہیں۔ این اے 205 ٹو تحصیل خانپور مہر اور تحصیل گھوٹکی پر مشتمل ہے۔ حلقے کی کل آبادی 7 لاکھ 95 ہزار 754 ہے۔ ضمنی انتخاب کے لئے تین لاکھ 39 ہزار 699 ووٹرز کے لئے 285 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔سابق وزیرکھیل سندھ سردار محمد بخش مہراور جی ڈی اے کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار احمد علی مہر کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ سندھ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے205 میں دیگر آٹھ امیدوار بھی میدان میں موجود ہیں۔ یہ نسشت پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر سردارعلی محمد خان مہر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔ سردارعلی محمد خان مہر ق لیگ کی حکومت اور مشرف دور میں وزیراعلیٰ سندھ بھی رہ چکے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.