گورنر پنجاب سے صوبائی وزراء اور پارٹی عہدیداروں کی ملاقات

گورنر پنجاب سے صوبائی وزراء اور پارٹی عہدیداروں کی گورنر ہاوس میں ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، پارٹی عہدیداروں سے بات کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرورنے کہا کہ ملکی ترقی و خوشحالی کی راہ میں روڑے اٹکانے والی اپوزیشن قوم کی خیر خواہ نہیں۔ اپوزیشن کیخلاف ایک بھی کیس ہماری حکومت نے نہیں بنایا۔ سیاسی مخالفین ماضی میں خود ایک دوسرے کیخلاف کیس بناتے رہے ہیں۔
چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ ماضی میں حکمران جمہوریت کے نام پر قومی خزانہ خالی کرتے رہے، 22 کروڑ عوام کا فیصلہ ہے جنہوں نے کرپشن کی ہے ان کا احتسا ب ضرور ہوگا۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم ملک و قوم کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں، اصولوں پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ گورنر پنجاب سےملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزراء میاں اسلم اقبال، ڈاکٹر یاسمین راشد، سنٹرل صدر تحریک انصاف اعجاز چودھری، مشیر وزیراعلی سلمان شاہ، ندیم بارا، عثما ن بسراء اور زبیر خان نیازی شامل ہیں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: