گوجرانوالہ میں دلخراش واقعہ!!!

0

گوجرانوالہ کےنواحی علاقے علی پور چٹھہ کے محلے چراغ آباد میں
گھر کی بوسیدہ چھت گر گئی،، دلخراش واقعے میں 3 معصوم بچے جان کی بازی ہار گئے ۔اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار وں نے چھت کے ملبے تلے دبے 3 کمسن بہن بھائیوں کی لاشیں نکال لی۔
واقعے میں شدید زخمی ہونے والے میاں بیوی کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کردیا گیا۔جہاں زخمی والدین کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ ریسکیو احکام کے مطابق جاں بحق بچوں میں 8 سالہ کرن، 5 سالہ علی اور 2سالہ ساحل شامل ہیں۔ چھت گرنے کے واقعے کے بعد علاقے کی فضا سوگوار ہوگئی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: