گلوبل ٹی 20 لیگ،5قومیکھلاڑیوں کو شرکت کی اجازت

0

کینیڈا میں شیڈول گلوبل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے لیے جن کھلاڑیوں کو این او سی جاری کیے گئے ہیں ان میں سابق کپتان شعیب ملک، پروفیسر محمد حفیظ، فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض، لیگ سپنر شاداب خان اور مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل شامل ہیں۔
ٹی ٹونٹی لیگ کا آغاز 25 جولائی سے کینیڈا کے شہر انٹاریو میں ہو گا، ایونٹ کا فائنل 11 اگست کو شیڈول ہے، لیگ میں سابق کپتان شاہد آفریدی بھی شرکت کرتے نظر آئیں گے انہیں پی سی بی کے این اوسی کی ضرورت نہیں، فخر زمان نے بھی کھیلنے کی درخواست دی تھی تاہم بورڈ ان کا کیس بعد میں دیکھے گا۔
اس حوالے سے پی سی بی کا کہنا ہے کہ فی الوقت ان کھلاڑیوں کی ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی مصروفیت نہیں ہے اس لئے این او سی جاری کیے گئے۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: