گرمی کو شہر قائدکے باسیوں پرترس آگیا

شہرقائد میں گرمی کازور ٹوٹ گیا،،،دو روز سے جاری ہیٹ ویو کے بعد اچانک کالے بادل چھاگئے اور تیز ہواؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔جس کے بعد گلشن اقبال، ناظم آباد، گلستان جوہر، شاہ فیصل کالونی، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، لیاری اور ایم اے جناح روڈ سمیت کئی علاقوں میں ابرِ رحمت برسی۔
قبل ازیں ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ بحیرہ عرب میں موجود ڈیپ ڈپریشن سمندری طوفان میں تبدیل ہو گیا ہے جو کہ کراچی کے جنوب مغرب سے 510 کلومیٹر دور ہے۔
سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ 24 اور 25 ستمبر تک سمندری طوفان اومان کے ساحل پر اثرانداز ہو سکتا ہے جب کہ 25 ستمبر کی شام سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔ 25 اور 26 ستمبر کو کراچی میں ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.