کے بے تاج بادشاہ جگجیت سنگھ کی 78 ویں سالگرہ

غزل گائیکی میں اپنی منفرد شناخت رکھنے والے نامور بھارتی گلوکار جگجیت سنگھ مرحوم 8 فروری 1941ء کو راجستھان میں پیدا ہوئے۔ جگجیت سنگھ نے اپنے فنی سفر کا آغاز 1966ء میں کیا اور ستر کی دہائی میں دنیا انہیں ’کنگ آف غزل‘ کےنام سےجاننے لگی ۔
غزل
جگجیت کو بڑی کامیابی اپنی البم ’دی اَن فور گیٹ ایبلز‘ سے ملی جس میں ان کی بیوی اور نامور گلوکارہ چترا سنگھ نے بھی ان کا ساتھ دیا۔ جگجیت سنگھ محض گائیک ہی نہیں، بہترین شاعر بھی تھے جنہوں نے پانچ دہائیوں میں پلے بیک سنگنگ کےساتھ سولو البمز بھی ریلیز کیں۔وہ واحد موسیقار تھے جنہوں نے بھارتی وزیر اعظم واجپائی کی شاعری پر موسیقی ترتیب دی۔
غزل
نامور گلوکار کو فنی زندگی میں تو بہت کامیابیاں نصیب ہوئیں مگر ذاتی زندگی میں بیٹے کی حادثاتی موت اور بیٹی کی خودکشی نے بڑا صدمہ پہنچایا۔جگجیت سنگھ 10اکتوبر2011 کواپنےلاتعداد چاہنے والوں کو چھوڑکردنیا سےرخصت ہوگئے،انہیں بھارت کے تیسرے بڑے سول اعزازپدم بھوشن سےبھی نوازا گیا۔ممتاز شاعر گلزار نے جگجیت سنگھ کی غزل گائیکی سے متاثر ہو کر کہا تھا ’وہ جگ جیت نہیں غزل جیت‘ ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.