کےالیکٹرک کی نااہلی نے کراچی میں عید کی خوشیاں غارت کردیں

شہرقائد میں موسلادھار بارش کے بعد بجلی فراہمی کےادارہ کےالیکٹرک کی کارکردگی کا پول کھل گیا،،،بارش سے بجلی کا نظام مکمل طور پربیٹھ گیا،،،جسے تاحال بحال نہ کیا جاسکا۔کراچی کے کئی علاقوں میں ہفتہ کی شام سے بجلی غائب ہے،بجلی کی طویل بندش نے عید کے موقع پر عوام کو شدید مشکلات سے دو چار کر دیا ،اہم اسلامی تہوار پرکاروبار زندگی مکمل طورپرمفلوج ہےبجلی نہ ہونے سے پانی کی بھی شدید قلت پیدا ہوگئی، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے 4پمپس کی بجلی کل سہہ پہر سے معطل ہے،،ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق کراچی کو ڈھائی کروڑ گیلن پانی فراہم نہیں کیا جاسکا،شہریوں کو صبح کے وقت گھرو ں میں نمازِ عید کی تیاری کے لیے بھی پانی نہ مل سکا،مساجد میں بھی وضو کیلئے پانی دستیاب نہ تھا۔دوسری جانب کے الیکٹرک کے ترجمان نے بتایا کہ دھابیجی اور گھارو پمپنگ سٹیشنز پر مرمتی کام جاری ہے، مرمتی کام مکمل ہوتے ہی بجلی بحال کردی جائے گی۔کراچی میں بجلی کی موجودہ صورتحال سے متعلق کےالیکٹرک ترجمان نے کہا کہ عید کے دنوں میں کچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر رہ سکتی ہے، سیلابی صورتحال کی وجہ سے مرمتی کام میں تاخیر کا سامنا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ایف بی ایریا، گلشن، کورنگی، سوسائٹی اور کلفٹن میں بجلی بحال ہے جبکہ شہریوں نے اس دعوے کومسترد کردیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.