کینگروز کی پاکستان اور سری لنکا کیخلاف سیریز کی تیاریاں

مائیک ہسی تیسرے سابق آسٹریلوی پلئیر ہیں جنہیں جسٹس لینگر نے حالیہ دنوں میں ٹیم کے ساتھ کام کرنے کے لیے اپنے سٹاف میں شامل کیا ہے۔ اس سے قبل سال کے شروع میں ہونے والے ایک روزہ ورلڈ کپ کے دوران سابق کپتان رکی پونٹنگ کی خدمات حاصل کی گئی تھیں جبکہ ایشز سیریز کے دوران سابق کپتان سٹیو وا ٹیم کے ساتھ منسک ہوئے تھے۔
“مسٹر کرکٹ” کے نام سے مشہور مائیک ہسی کا کہنا ہے کہ میں بہت خوش ہوں اور دوبارہ آسٹریلوی ٹیم کے ساتھ منسلک ہونے کا انتظار کر رہا ہوں کیونکہ بڑے ایونٹس کے لیے منصوبہ بندی کرنا مجھے بہت پسند ہے۔ ہسی نے کہا کہ آئندہ سال ٹی20 ورلڈ کپ تک ٹیم کے ساتھ رہنے کا آپشن بھی دیا ہے لیکن اس حوالے سے حتمی بات قبل از وقت ہوگی۔
آسٹریلیا کی سری لنکا اور پا کستان کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز شیڈول ہےجس کا آغاز آئندہ اتوار سے ایڈیلیڈ میں ہوگا۔ جسٹن لینگر نے اس سیریز کے لیے سابق تیز بولر ریائن ہیرس کو بھی بولنگ کوچ مقرر کیا ہے۔ جسٹن لینگر کاکہنا ہے کہ رکی پونٹنگ ، سٹیو وا اور مائیک ہسی کی موجودگی ٹیم کے لیے بہت سود مند ثابت ہوگی ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.