کیا خبر کس کو ازن حضوری ملے

0

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق سرکاری حج سکیم کے تحت ایک لاکھ 7 ہزارعازمین حج پر روانہ ہو سکیں گے۔ حج مہنگا ہونے کے باعث صرف ایک لاکھ 49 ہزار 330 افراد نے درخواستیں جمع کروائی گئی ہیں۔
تقریباً 90 ہزار کامیاب درخواست گزاروں کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا۔ سرکاری سکیم کے تحت حج کوٹے میں سے 60 سرکاری اور 40 فیصد افراد نجی حج سکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔ حج پالیسی 2020ء کے تحت 70 سال سے زائد عمر افراد کیلئے 10 ہزار کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔
وزارت مذہبی امور نے حج قرعہ اندازی کے انتظامات مکمل کر لیے۔ ترجمان مذہبی امور کے مطا بق وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری حج قرعہ اندازی کا اعلان کریں گے۔ درخواست گزاروں کو نتائج کی اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس ملے گی۔ قرعہ اندازی کے نتائج وزارت کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کئے جائیں گے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: