کہیں موسم سرد اور خشک ۔۔۔ کہیں بارش اور برفباری

0

ملک کے میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے تو دوسری جانب بالائی علاقوں کے باسیوں کی مشکلات کم نہ ہوئیں ،برفباری اور وقفے وقفے سے بارش نے سردی میں اضافہ کر دیا، پارا چنار کےضلع کرم میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری و ساری ہے تو ادھر سوات ، منگورہ اور گردونواح میں بھی بادل کھل کر برسے ،، وادی کوئٹہ اورسبی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔ جبکہ چمن، کو ہا ٹ ،مالاکنڈ، ہزارہ ، چکوال اور مری میں تیزبا ر ش اوربرفباری ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں ابر ٓالو د رہےگا ۔ تا ہم شمالی بلوچستان ،بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں بھی بوندا باند ی کے امکا ن ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: