کہیں بارش ۔۔ کہیں برفباری

0

ملک بھر میں شدید سردی نے پھر انٹری لے لی،،کہیں بارشوں اور کہیں برفباری نے سردی کی شدت میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کی مشکلات میں بھی اضافہ کردیا،،لاہور سمیت دیگر علاقوں میں بادل جم کر برسے،بارش کے بعد دھند نے بھی صبح کے اوقات میں ڈیرے جمائے رکھے۔
دوسری جانب پہاڑوں پر برفباری کے کئی ریکارڈ ٹوٹ گئے،،چترال میں 5 فٹ اوروادی نیلم میں6 فٹ تک برفباری ریکارڈ کی گئی،،اور سکردو میں26سالہ برفباری کا ریکارڈ ٹوٹ گیا،، رابطہ سڑکیں بند ہونے سے نظام زندگی مفلوج ہو چکا ہے۔ ہنزہ میں 8 انچ اور بالائی علاقوں میں ایک فٹ برف پڑ چکی ہے۔مری،گلیات،کاغان،گلگت بلتستان میں بھی سفید چادر بچھ گئی
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 8 تک پہنچ چکا ۔ صوبے کے اکثر علاقوں میں سردی کی لہر ایک ہفتے تک جاری رہے گی جس کے باعث درجہ حرارت منفی 13 تک پہنچنے کا امکان ہے ۔ محکمہ مومسیات نے گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر مزید برفباری کا امکان ظاہر کر دیا۔تاہم ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: