کھیل کے میدانوں میں بھی دُھند کے ڈٰیرے

0

خدا خدا کرکے بنگلادیش کرکٹ بورڈ دورہ پاکستان پر راضی ہوا ہے اور پہلے مرحلے میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی ،،یہ تینوں میچ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جس کے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
ادھر گزشتہ کچھ روز سے لاہور پر دھند کا کُہرا چھایا ہے اور صبح اور شام کے اوقات میں اس میں اضافہ ہوجاتا ہے ،،اس صورتحال کے پیش نظر پی سی بی حکام نے دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے میچز کا وقت تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،جس کے تحت کوئی بھی میچ ڈے اینڈ نائٹ نہیں ہوگا بلکہ اب یہ میچز دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے ۔
بنگلادیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کےمیچز کی ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوچکی ہے۔انضمام الحق، نذرمحمد،قائد،امتیاز احمد، ظہیر عباس، حنیف محمد،ماجد خان، عبدالقادر، سعید احمد اور سرفراز نواز انکلوژرز کے ٹکٹ 500 روپے میں دستیاب ہیں،اے ایچ کاردار،راجاز،جاوید میانداد اورسعید انور انکلوژرکے ٹکٹ کی قیمت ہزار روپےمقررکی گئی ہےاسی طرح عمران خان اور فضل محمود انکلوژرز کے ٹکٹ 2000 روپےمیں فروخت کیےجارہےہیں جبکہ وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژر کا ٹکٹ 4000 روپے میں دستیاب ہے ۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: