کپتان کے وسیم اکرم پلس نے حاتم طائی کی قبر پرلات ماردی

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں صوبہ بھر کے رمضان بازاروں میں صارفین کو فی کس 2 کلو تک چینی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 21 رمضان المبارک سے صوبہ بھر میں رمضان بازار عید بازار میں بدل جائیں گے۔ بیس ملین سبسٹڈی سے سوجی، سویاں اور دیگر 5 اضافی اشیا ارزاں نرخوں پر فراہم کی جائیں گی۔ چینی کی قیمتوں میں استحکام کیلئے برآمدات پر سبسڈی ختم کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔
زمین سے پانی نکال کر استعمال کرنے والی بیوریج کمپنیوں اور واٹر بوٹلنگ پر فی لٹر ایک روپیہ ٹیکس لگانے کی منظوری بھی دی گئی۔ سکول ایجوکیشن کے اساتذہ کی ٹرانسفر پالیسی میں کابینہ میں اختلاف رائے پایا گیا۔ ٹیچرز کی ای ٹرانسفر پالیسی کے بارے میں پارلیمانی پارٹی کو بھی بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ورک چارج ملازمین کو ریگولر کرنے کیلئے عدالتی احکامات کے مطابق ضروری اقدامات کی منظوری دے دی گئی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.