کپتان کے دیرینہ ساتھی پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑ گئے

0
شہر قائد سے منتخب رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون نے اپنی نشست سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی اراکین میں شامل تھے۔
نجیب ہارون نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو بھیج دیا ۔انہوں ںے اس ضمن میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ بھاری دل کے ساتھ مستعفی ہورہے ہیں۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کے دیرینہ ساتھی نجیب ہارون نے اپنے استعفے کی وجہ میں لکھا کہ گزشتہ 20 ماہ کے دوران وہ نہ اپنے حلقہ انتخاب میں کوئی بہتری لاسکے اور نہ ہی اپنے شہر کراچی کی کوئی خدمت کرسکے ہیں تو ایسی صورت میں ان کا اپنے منصب پہ رہنے کا جواز نہیں ہے۔
تحریک انصاف کے مستعفی ایم این اے نجیب ہارون نے حکومتی کارکردگی سے خوش نہیں تھے اور گاہے بگاہے میڈیا پر وزرا کی مایوس کن کارکردگی، کپتان کی مجبوریوں اور حکومت میں بیٹھے کچھ کرپٹ لوگوں کی طرف اشارہ کرتے رہتے تھے
نجیب ہارون نے کراچی سے منتخب ہونے کے فوری بعد اعلان کیا تھا کہ وہ نہ تنخواہ لیں گے اور نہ ہی کوئی دوسری سرکاری و حکومتی سہولت حاصل کریں گے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: