کپتان پنجاب حکومت بچانے میں کامیاب

مسلم لیگ ق کے سیالکوٹ سے رکن پنجاب اسمبلی باؤ رضوان نے وزارت کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر پنجاب چودھری سرور نے حلف لیا، تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، چودھری مونس الہیٰ اور دیگر صوبائی وزراء نے شرکت کی ۔ حلف اٹھانے کے بعد پنجاب کابینہ میں ق لیگ کے وزرا کی تعداد 2 ہوگئی۔حلف برداری سے قبل گورنر پنجاب چودھری سرور، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار، چودھری مونس الہیٰ اور صوبائی وزیر باؤ رضوان نے ملاقات کی اور اتحادی امور کو مشاورت کے ساتھ مزید بہتر چلانے پر اتفاق کیادوسری جانب حکومت پنجاب اور مسلم لیگ ق کے اختلافات دور ہونے کے بعد ناراض وزیر معدنیات عمار یاسر نے اپنا استعفیٰ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمار یاسر نے الزام عائد کیا تھا کہ مجھے کام نہیں کرنے دیا جارہا اور رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں جبکہ بے جا مداخلت سے ٹھیک سے کام نہیں کرپارہا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.