کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم نوازشریف کا چیک اپ

0

سابق وزیراعظم نوازشریف کے دل کے مرض کا علاج شروع نہ ہو سکا،کوٹ لکھپت جیل میں قید میاں نوازشریف کا ڈاکٹرز نے معائنہ کیا۔میڈیکل چیک اپ میں میاں نوازشریف کا بلڈ شوگر ٹیسٹ نارمل آیاجبکہ بلڈ پریشر کچھ زیادہ تھا۔جیل ذرائع کے مطابق جیل کے ڈاکٹرز نے سابق وزیراعظم کا بلڈ پریشر چیک کیا تو میاں نوازشریف نے اپنے بائیں بازو میں درد کی شکایت بھی کی۔ڈاکٹرز نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو اپنی ادویات جاری رکھنے کا مشورہ دیا ،ڈاکٹرزکےمطابق میاں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو اس بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: