کونگو میں موسلادھار بارش کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کنشاسا کے علاقے سلمباؤ میں سیلاب کے باعث تقریباً تیس رہائشی مکان منہدم ہوگئے جس کی زد میں آکر پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے۔ دریں اثنا ضلع پلنڈی میں بارش کے بعد حادثہ پیش آیا جہاں ایک خاتون کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگئیں۔ مقامی میئر اوگسٹن کا کہنا ہے کہ قدرتی آفات سے بچنے کے لیے متعلقہ محکموں کو ہرممکن اقدامات کی ہدایت کی ہے۔خیال رہے کہ کونگو میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے، جس کے باعث نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہوچکا ہے۔ گذشتہ سال اسی افریقی ملک میں بارش کے بعد لینڈسلائیدنگ سے 48 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔ گزشتہ سال مئی میں شمالی افریقہ کے ملک صومالیہ میں طوفان کے نتیجے میں 50 سے زائد افراد جان کی بازی ہارگئےتھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.