کورونا کے خوف نے ٹوئٹر کو بھی دبوچ لیا

0

دنیا بھرمیں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس کے خوف کے باعث ٹوئٹر انتظامیہ نے دنیا بھر میں قائم اپنے تمام دفاتر بند کر دیئے ہیں اور تمام ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ٹوئٹر انتظامیہ نے کہا کہ ملازمین کے معاہدے، کام کرنے کے گھنٹے اور دیگر خدمات کا معاوضہ ویسے ہی دیا جائے گا جیسے دفاتر آنے پر دیا جارہا تھا۔
ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق اس سے قبل ہانگ کانگ، جاپان اور جنوبی کوریا کے تمام ملازمین کو دفتر نہ آنے اور گھروں میں رہ کر کام کرنے کی ہدایت کی گئی تھی مگر کووڈ-19 کے پھیلنے کے خدشے کے باعث تمام دفاتر کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: