کورونا کےتیزوار ۔۔۔۔ پاکستان میں20 افراد کو شکار بنا لیا

0

کورونا وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ ہونے کے بعد ملک میں مریضوں کی تعداد 20 ہوگئی،،متاثرہ 14 سالہ لڑکے کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے،،جبکہ سندھ میں کورونا کے 8 مریض شام، 3 ایران اور 3 دبئی سے آئے ہیں،،وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر کراچی ائیر پورٹ پرقرنطینہ کیلئے 25 کیوبکل بنا دیے گئے ہیں۔جبکہ سندھ میں 142 لوگ گھروں میں آئسولیشن میں ہیں۔دوسری جانب سندھ حکومت نے وفاق کو خط لکھ کر مشتبہ افراد کو ائیرپورٹ پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے،،خط میں کہا گیا ہے کہ تمام مریض جناح انترنیشنل ائیر پورٹ سے آئے،،ائیرپورٹ پر حکومت کو ڈیسک قائم کرنے کی اجازت دی جائے
سندھ میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں نہ بڑھانے کا فیصلہ کر لیا سکول 16 مارچ سے ہی کھلیں گے،محکمہ صحت سندھ نے تعلیمی اداروں کے لیے ہیلتھ ایڈوائزری جاری کر دی،،15 سے 20 روز پہلے بیرون ملک سے آنے والے بچوں کا سکول آنا ممنوع قرار دیا گیا ہے۔طلبہ ایک دوسرئ سے 3 فٹ کے فاصلے پر بیٹھیں،،صابن ، سینی ٹائزر اور پانی زیادہ استعمال کرنے کی ہدایت بھی دی۔
ادھر پی آئی اے نے کپتانوں اور فضائی میزبانوں کے لیے احتیاطی تدابیر جاری کر دی،،کپتان اور عملے کے لیے ماسک اور دستانوں کا استعمال لازمی قرار دیدیا،،بیرون ملکی پروازوں کے کپتان اور عملے کی ہیلتھ سکریننگ بھی کرائی جائے گی،،وزارت ہوا بازی نے فیصلہ کیا کہ مسافروں کو جہاز سے نکلنے سے پہلے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم بھرنا کرنا ہوگا۔ دوسری جانب فیس بک انٹرنیشل کی ترجمان جولن زو نے کورونا وائرس کے حوالے سے غلط معلومات کو فیس بک سے ہٹا نے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ شہریوں کو جان لیوا وائرس سے بچانے کے لیے اقدامات کرتے رہیں گے،کورونا پر سیاست کرنا مناسب نہیں۔وفاق اور صوبائی حکومتیں مل کر7 ہفتوں سے تیاری اور رسپانس پر کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا قومی ایمرجنسی کا ایشو بن سکتا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: