"کورونا” کا "رونا” ہالی ووڈ تک جا پہنچا”کورونا” کا "رونا” ہالی ووڈ تک جا پہنچا

0

اٹلی میں کورونا وائرس کے خوف کے باعث ہالی ووڈ سپرسٹار ٹام کروز کی فلم "مشن امپاسبل7” کی شوٹنگ منسوخ کردی گئی۔ پیراماؤنٹ پکچرز نے اٹلی کے شہر وینس میں فلم کی عکس بندی کے لیے تین ہفتوں کا شیڈول طے کیا تھا لیکن کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر فلم کی شوٹنگ منسوخ کردی گئی ۔
پروڈکشن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فلم کی شوٹنگ اپنےعملےاورکاسٹ کی حفاظت کیلئے منسوخ کی گئی اورعملے کو شوٹنگ شروع ہونے تک واپس بھیجا جارہا ہےکیونکہ اٹلی میں کورونا وائرس کے 11 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ "مشن امپاسبل7” کو آئندہ برس جولائی میں نمائش کیلئے پیش کیا جانا ہے لیکن شوٹنگ منسوخ ہونے کے بعد اس کی ریلیز میں تاخیر کا خدشہ ہے۔
ایکشن اور تھرلر سے بھرپور فلم "مشن امپاسبل7″کےہدایتکار کرسٹوفر میک کیوری ہیں اور فلم کی کہانی بھی انہوں نے ہی تحریر کی ہے۔ سیریز کی دیگر فلموں کی طرح اس فلم میں بھی ٹام کروز ایتھن ہنٹ کے کردار میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: