کورونا کا خدشہ:وفاقی وزارت داخلہ کے بڑے فیصلے

0

کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر حکومتی اقدامات جاری ہیں، اس حوالے سے وزارت داخلہ نے پبلک ڈیلنگ سے متعلقہ تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتربند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ایسے محمکے جہاں لوگوں کا براہ راست عمل دخل اور ڈیلنگ شامل ہے،بند رہیں گے۔
حکومت کی جانب سے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ،نادرا اور پاسپورٹس دفاتر بند کرنےکافیصلہ کیاگیاہےجبکہ شناختی کارڈ، این اوسی اور پاسپورٹس کی معیاد ختم ہونےکےحوالےسےضروری اقدامات کیےجائیں گے۔اس کےعلاوہ بیمار اورپچاس سال سےزائدعمرکےافراداورشادی شدہ خواتین کو بھی دفاتر میں حاضری سےاستثنیٰ دے دیا گیاہے۔
نوٹیفکیشن کےمطابق پراپرٹی دفاتر، بیوٹی پارلراورسیلون بھی بند کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، شاپنگ مالزاور ریسٹورنٹس رات دس بجے بند کرائے جائیں گے تاہم کھانا گھر لے جانے اور پہنچانے کے حوالے سے پابندی نہیں ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ابتدائی طور پرپندرہ دنوں کے لیے پابندی کا اطلاق ہو گا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: