کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچاؤ ۔۔۔ حفاظتی اقدامات مزید سخت

0

کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچاؤ کے لیے پاک افغان بارڈر بدستور بند ہے ۔تاہم تفتان کے راستے آمد جزوی بحال کی گئی۔ایران سے مزید378 افراد پاکستان پہنچ گئے،،ایران سےآنے والوں کو سکرینگ کے بعد قرنطینہ میں رکھا جائے گا،،دوسری جانب چمن میں پاک ایران سرحدآج کھولے جانے کا امکان ہے۔
ادھر سندھ بھر میں وائرس خدشات کے باعث تمام سکولز16مارچ کوکھلیں گے،،،تعلیمی سال15 اپریل سے شروع ہو گا، یکم مئی سے15جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی،،تمام سکولزبورڈ آفس سےاپنے ایڈمٹ کارڈ لیں گے ،،،دوسری جانب سندھ کے محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے بند سکولوں کے دفاتر کھولنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نویں اور دسویں جماعت کے ایڈمٹ کارڈز تقسیم کرنے کے لیے دفاتر کھول دیے جائیں گے۔
حکومت نے ملک میں نئے کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد اچانک بڑھنے پر نیا منصوبہ تشکیل دے دیا۔ منصوبے کے حوالے سےڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ کم نوعیت کے کورونا وائرس کے کیسز کو گھروں میں رکھا جائے گا جبکہ تشویش ناک صورتحال کا سامنا کرنے والے مریضوں کو ہسپتال میں داخل کیا جائے گا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: