کورونا وائرس کی روک تھام ۔۔۔۔ حکومت ان ایکشن

0

پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد خطرناک وائرس کی روک تھام کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں،،پاک ایران بارڈر آج گیارویں روز بھی بند ہے، بارڈر پرنگرانی مزید سخت کردی گئی ہے۔ پاک ایران بارڈرکے مختلف راستوں سے پاکستان داخل ہونے کی کوشش کرنے والےچار سو سے زائد زائرین کو لیویز اور سیکیورٹی حکام نے ایف آئی اے کے حوالے کیا۔ ،ان 400 زائرین کو بھی پاکستان ہاؤس منتقل کر دیا جائے گا۔ادھر پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ایران سے آنے والے 3000 سے زائد زائرین کی سکریننگ کی گئی ہے۔
پاک افغان چمن بارڈر پر آج تیسرے روزبھی تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ قرنطینہ میں رکھے گئےزائرین کی تعداد 2238 ہو گئی ہے۔زائرین کی48گھنٹوں کے بعد سکریننگ کی جا رہی ہے ۔کوئٹہ میں زائرین کو خیمے،کمبل،ماسک اورخوراک بھی فراہم
کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا سے سرجیکل ماسک افغانستان اسمگل کرنے کا انکشاف ہو ا ہے،اس غیر قانونی اقدام کے باعث ماسک کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ، ادھر شہریوں نے مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: