کورونا وائرس کی دہشت برقرار!!!

0
کورونا وائرس کے ڈر سے عوام کو کیسے نکالا جائے،حکومت نے بڑا قدم اٹھا دیا،، ہوائی اڈوں ،سرحدوں اور بندرگاہوں پر ماہر نفسیات تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،،ادھر کرونا سے بچاؤ کے لیے کراچی ائیر پورٹ پر جراثیم کش سپرے کیا گیا،،ائیرپورٹ پر عملے کو ماسک کے استعمال کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
پی آئی اے کی جانب سے مسافروں میں ہیلتھ کارڈ کی تقسیم جاری ہے۔وزارت صحت نے پاکستان میں داخلے کے لیے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم لازمی قرار دے رکھا ہے۔ پی آئی اے نے چین کے لیے پروازوں کی بندش 16روز بڑھا کر31 مارچ کر دی۔ ترجمان قومی ایئر لائن کا کہنا ہے کہ پابندی میں تو سیع یا خاتمے کا فیصلہ مارچ کے آ خر تک کیا جائے گا۔
پاک ایران اور افغان سرحد بد دستور معطل ہے،، باب دوستی پر بھی آمدورفت پر بندش برقرار ہے۔تاہم تفتان میں ایران سے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی طے شدہ شیڈول کے مطابق جاری ہے،،قرنطینہ میں رکھے گئے افراد کی تعداد ڈھائی ہزار سے تجاوز کر گئی،زائرین کی 48 گھنٹوں کے بعد سکریننگ کا عمل بھی جاری ہے،زائرین کے لیے مختص پاکستان ہاؤس مسافروں سے بھر گیا،کسٹم حکام کے مطابق دیگر مسافروں کو ٹاؤن ہال منتقل کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: