کورونا وائرس کا خوف برقرار!!!

0

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو گیا،،پاکستان میں کورونا وائرس کا پانچواں کیس سامنے آگیا،،پاکستان میں متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہو گئی،،معاون خصوصی برائے صحت ڈاکڑ ظفر مرزا نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانچویں مریض کا تعلق وفاقی علاقے سے ہے، مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ان کا علاج بھی جاری ہے۔این آئی ایچ کےمطابق گلگت کی رہائشی 45 سالہ خاتون میں کورونا وائرس پایا گیا ہے، خاتون چند روز پہلے ایران سے آئی تھی۔اس نئے کیس کے بعد گلگلت بلتستان میں6 مارچ تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کانوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
ادھر کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے وفاق نے حکمت عملی تیار کر لی،،وفاقی اداروں نے ایران سے آنے والے 13000 افراد کی فہرست صوبائی حکومتوں کو ارسال کر دی ہے،،فہرست میں شامل افراد کے شناختی کارڈ اور دیگر معلومات بھی دی گئی ہیں ۔جبکہ وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظرسندھ بھر میں تمام تعلیمی ادارے 13 مارچ تک بند ہیں، سکول کھولنے والوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے کئی سکولز کی رجسٹریشن بھی معطل کی گئی ہے۔
پاک افغان سرحدکی بندش آج دوسرے روز میں داخل ہو گئی،، ایران سے تفتان کے راستے آمدورفت بھی بدستور معطل ہے،تاہم تفتان میں پاکستان اورایران کی سرحد کے ذریعے زائرین کی آمد جاری ہے،،لیویز حکام کے مطابق پاکستان ہاوس میں قرنطینہ میں رکھے گئے زائرین کی تعداد 1885 ہو گئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق ایک ہفتے میں پاک افغان سرحد باب دوستی پر 10 ہزار افراد کی سکریننگ کی گئی،،تاہم اب قر نطینہ میں14 کے بجائےصرف7 روز رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے،ادھرایران سے آئے2ہزار افراد کی سکریننگ مکمل کر لی گئی ہے۔
دوسری جانب کراچی میں صدر بس اڈے پر کوئٹہ سے کراچی آنے والی بس سے50 ہزار سرجیکل ماسک برآمد ہو ئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، کسی شخص کو حراست میں نہیں لیا گیا ہے تاہم معاملے کی تفتیش جاری ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: