کورونا وائرس سےفیشن انڈسٹری بھی متاثر

0

کورونا وائرس کے خوف کی وجہ سےایک طرف "لندن فیشن ویک 2020” میں شرکاء کی تعداد نمایاں حد تک کم رہی تو دوسری جانب وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر شرکت کرنے والی تمام شخصیات کو سینی ٹائزرز اور فیس ماسک لگائے ہوئے دیکھا گیا
اگرچہ لندن فیشن ویک میں مقبول چینی ڈیزائنر یوہان وینگ کو اپنی پہلی سولو کلیکشن کی نمائش میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،ان کاکہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے متعدد چینی فیکٹریاں اور کمپنیاں بند ہیں جب کہ کورئیر سروس بھی بند ہونے کی وجہ سے چینی ڈیزائنر اپنی تمام تر کلیکشن نمائش میں نہیں پیش کرسکیں۔
برٹش فیشن کاؤنسل کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ چین سے پھیلنے والے کورونا وائرس نے فیشن انڈسٹری کو بھی متاثر کیا ہے کیونکہ چین کے ساتھ کام اور سفر کرنے پر پابندیاں عائد ہیں۔
کورونا وائرس کی وجہ سے متعدد عالمی کاروباری ایونٹس منسوخ کیے جا چکے ہیں جن میں ورلڈ موبائل کانگریس 2020 بھی شامل ہے

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: