کورونا وائرس دنیا کے لیے بڑا چیلنج بن گیا!!!

0
کورونا وائرس دنیا کے لیے بڑا چیلنج بن چکا ہے ،،دنیا بھر کے ماہرین ،سائنسدانوں اور ڈاکڑوں نےعلاج ڈھونڈنے کے لیے سر جوڑ رکھے ہیں،،،امریکہ میں کرونا وائرس سےہلاکتوں کے بعد ٹرمپ بھی پریشانی میں مبتلا ہو گئے،،امریکی صدر نے دوا ساز کمپنیوں کے سربراہوں سے ملاقات کی اور انہیں کرونا وائرس کی ویکسین جلد تیار کرنے کی ہدایت دی۔جس پر امریکی نائب صدر نے کہا ہے کہ وائرس کی ویکسین چند ماہ تک تیار ہو سکتی ہے۔جبکہ اسرائیل کورونا کی ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ کر چکا ہے،،اسرائیلی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ آئندہ 3 ماہ میں ویکسین کو انسانوں پراستعمال کے قابل بنا لیا جائے گا۔
ادھر جرمن وزیر داخلہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہو گئے،،جرمن وزیر داخلہ نے جرمن وائس چانسلر اینگلا مرکل سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا،،،جرمن چانسلر نے مسکراتے ہوئے ہورسٹ سی ہوفر کے محتاط رویہ کو سراہا.
دوسری جانب برطانوی وزیراعظم نے کورونا مزید پھیلنے کا خدشہ ظاہر کر دیا،،،تو ادھرنیو یارک میں اقوام متحدہ کی سالانہ 64 ویں ویمن کانفرنس بھی کرونا کی وجہ سے مختصر کر دی گئی،،،ٹوئٹر نے بھی اپنے ملازمین کو گھروں میں بیٹھ کر کام کرنے کی ہدایت دیدی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: