کورونا وائرس بے قابو ہو گیا!!!

0

چین میں کرونا سے ہلاکتیں نہ رک سکی ،، چین میں خطرناک وائرس مزید32 جانیں نگل گیا،، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد3ہزار سے تجاوزکر گئی،،جبکہ مزید139نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔چین میں متاثرہ افراد کی تعداد80 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔
چین کے بعد دیگر ممالک کا رخ کرنے والے خطرناک وائرس سے اٹلی میں مزید 28 افراد جان کی بازی ہار گئے،،جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد100 سے تجاوز کرگئی،،اٹلی میں ہلاکتوں اور نئے کیسز کی تصدیق کے بعد اٹلی میں تمام تعلیمی ادارے 15 مارچ تک بند کردیے گئے ہیں۔ جبکہ 276 متاثرہ افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ امریکا میں کورونا سےہلاکتوں کی تعداد11 ہو گئی، 130 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ برطانیہ میں87 افراد میں وائرس کی تصدیق کے بعد کئی عالمی کمپنیوں کے دفاتر بند کر دیئے گئے ہیں ۔
دوسری جانب سعودی عرب میں کورونا وائرس کے دوسرے کیس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد سعودی حکومت نے اپنے شہریوں پر بھی عمرہ کرنے پر پابندی لگا دی۔ ادھرایران میں 92 ہو گئی ہے۔ جنوبی کوریا میں مزید 149 کیسز سامنے آ گئے۔عراق میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 2 ہو گئی۔ فرانس میں 4، اسپین میں 2 اور آسٹریلیا میں بھی دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔کورونا وائرس دنیا کے 84 ملکوں تک پھیل گیا ہے،، دنیا بھر میں 3 ہزار 285 افراد ہلاک جبکہ اور 95000 سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔
ادھر آئی ایم ایف نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے 50 ارب ڈالر کے پروگرام کا اعلان کر دیا،،ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹینا جورجیوا کا کہنا ہے کہ رقم کم آمدنی والوں کے لیے ایمرجنگ مارکیٹ والے ملکوں کیلیے ہو گی،، اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کے مطابق وائرس کی وجہ سے 13 ملکوں میں اسکول بند ہیں جس کی وجہ سے 29 کروڑوں بچے اسکول جانے سے محروم ہیں ۔ادھر بانی فیس بک نے کرونا وائرس سے متعلق عالمی ادارہ صحت کو مفت اشتہارات کی پیشکش کر دی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: