کوروناوائرس کےبڑھتےسایے ۔۔۔ اموات کا سلسلہ رک نہ سکا

0

چین میں کرونا وائرس کے تیز وار جاری ہیں ،،چین میں وائرس سے مزید 31 افراد کی زندگیوں کے چراغ بجھ گئے،،جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد2 ہزار945 ہوگئی ،،جبکہ مزید 125 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،،چین کے ہسپتالوں میں 80 ہزار افراد زیرعلاج ہیں۔
MONTAGE+BULLETS
چین کے صوبے ووہان سے ابھرنے والا خطرناک وائرس 76 ممالک میں پھیل گیا،،،امریکا میں وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 6 ہو گئی،، جبکہ 100 سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں ۔امریکہ میں وائرس سے مرنے والوں کا تعلق امریکی ریاست واشنگٹن سے تھا،،ادھر سعودی عرب میں بھی کورونا کے پہلے کیس کی تصدیق ہو گئی ،،قطرمیں 4 افراد میں وائرس کی تشخیص ہو ئی ہے،،،اردن اور تیونس میں بھی وائرس پہنچ گیا۔
چین کے بعد جنوبی کوریا ، ایران اور اٹلی میں سب سے زیادہ ہلاکتیں دیکھنے میں آئی ہیں،، ایران میں جاں بحق افراد کی تعداد 66 ہو گئی ہے جبکہ 500 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اٹلی میں اب تک 52 افراد مارے گئے ہیں جبکہ جرمنی میں 28 نئےکیسز رپورٹ ہوئے ہیں ادھر جنوبی کوریا میں مزید 3 افراد جان کی بازی ہار گئے،،ایک رپورٹ کے مطابق اب تک دنیا بھر میں کورونا سے 3119 اموات ہو ئی ہیں ، جبکہ 90 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، دنیا بھر میں مجموعی طور پر اب تک 39,539 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جن میں سے متعدد کو ہسپتالوں سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: