کوئٹہ دھماکے کا ایک اور زخمی پولیس اہلکار دم توڑ گیا

کوئٹہ کے سیٹلائٹ ٹاؤن میں بم دھماکے کا ایک اورزخمی پولیس اہلکارعقیل خان دم توڑگیا، جس کے بعد جاں بحق اہلکاروں کی تعداد 5 ہوگئی۔ بم دھماکے میں زخمی اہلکارعقیل خان شدید زخمی ہوا تھا جوزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ کوئٹہ میں مسجد کے باہرنمازیوں کی حفاظت کے لیے موجود پولیس وین کوامن دشمنوں نے نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکارشہید ہوگئے تھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.