کوئٹہ:میٹروپولیٹن کارپوریشن ملازمین سراپااحتجاج

کوئٹہ میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ملازمین سراپا احتجاج ہیں،چار ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور دیگرمراعات کیلئے دھرنا دیدیا۔دھرنے کے شرکاء کاکہنا تھا کہ تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے رمضان المبارک میں انہیں مشکلات کاسامنا ہے۔دھرنا شرکاء کا کہنا تھا کہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے نوٹس میں لانے کے باوجود تنخواہوں اور مراعات کے مسائل حل نہیں کیے جارہے۔ملازمین نے واضح کیا کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو کارپوریشن کو تالے لگادیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.