کوئٹہ،مکان کی چھت گرگئی،باپ بیٹی جاں بحق

0

برفباری سے تباہ کاریوں کا سلسلہ رک نہ سکا۔ بالائی علاقوں میں شدید برفباری نے زندگی اجیرن کر دی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد کے عبدالولی چوک کے قریب واقع ایک مکان کی چھت گر گئی۔ متاثرہ مکان کی چھت کے ملبے تلے دب کر ایک بچی سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے، اس واقعے میں 2 خواتین زخمی بھی ہوئی ہیں۔
لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا بعد ازاں ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا جبکہ زخمی خواتین کو طبی امداد دی گئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں باپ اور اس کی بیٹی شامل ہیں۔ متاثرہ مکان کچا تھا اور چھت پر برف پڑی ہوئی تھی، کمزور چھت برف کے وزن کی وجہ سے گر گئی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: