کوئٹہ،معمولی گھریلو تنازع پر فائرنگ

کوئٹہ میں فائرنگ کاواقعہ شہر کےوسطی علاقے میں ضلع کچہری کےقریب پیش آیا جہاں ایک شخص نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کےنتیجے میں گاڑی میں سوار عبدالجبارنامی شخص اور اس کی بیٹی فریال موقع پر ہی دم توڑگئی ۔فائرنگ کی زد میں آ کر فریال کی دو بہنیں اور ایک راہگیر شدید زخمی ہوا،،،پولیس کا کہنا ہےکہ جاں بحق افراد کی میتوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے،جہاں زخمیوں کو طبی امداد مہیا کی جارہی ہے جبکہ فائرنگ کرنے والےشخص کوگرفتارکرلیا گیا ہے جو ان کا قریبی عزیز بتایاجاتاہے تاہم اس حوالےسےمزید تفتیش جاری ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.